رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں 16 زخمی

حکام کے مطابق جلال آباد میں سرکاری پراسکیوٹر عبدالقیوم کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس سے ان کے محافظ اور 12 شہری زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے مشرقی شہر میں اتوار کی صبح ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم ازکم 16 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق جلال آباد میں سرکاری پراسکیوٹر عبدالقیوم کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس سے ان کے محافظ اور 12 شہری زخمی ہوگئے۔

فوری طور پر کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایک روز قبل جلال آباد ہی میں بھارتی قونصل خانے کے باہر ہونے والے خودکش کار بم دھماکوں میں کم ازک نو افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG