رسائی کے لنکس

logo-print

اتحادی فوجوں کا طالبان کے خلاف جون میں ایک بڑی کارروائی کا ارادہ


افغان صدر حامد کرزئی

امریکی کمانڈروں اور افغانوں کا خیال ہے کہ طالبان کے خلاف ایسی کارروائی کے لئے عوام کی حمایت حاصل کرنا بہت ضروری ہے

افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ وہ جنوبی افغانستان سے طالبان کونکالنے کے لئے آئندہ کسی بھی کارروائی سے پیشتر قبائلی سرداروں سے مشاورت کریں گے۔ اور ان سے صلاح مشورے ان کے تعاون کے بغیر کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

انہوں نے اتوار کے روز قندھار میں قبائلی سرداروں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ وہاں افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے کمانڈر، جنرل سٹینلی میک کرسٹل بھی موجود تھے۔

امریکی کمانڈروں اور افغانوں کا خیال ہے کہ طالبان کے خلاف ایسی کارروائی کے لئے عوام کی حمایت حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔

توقع ہے کہ اتحادی فوجیں طالبان کے خلاف جون میں ایک بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG