رسائی کے لنکس

امریکی افواج کے انخلاء کے منصوبے پر کرزئی کی تنقید


افغان صدر حامدکرزئی نے امریکی صدر اوباما کی طرف سے آئندہ جولائی میں افغانستان سے اپنی فوجوں کے انخلاء کے منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعلان سے عسکریت پسندوں کی ”حوصلہ افزائی“ہوئی ہے۔

انھوں نے یہ بات افغانستان کے دورے پرآئے ہوئے امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقات میں کہی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے امریکی میرین کور کے سربراہ جنرل جیمز کونوے ایک نیوز کانفرنس میں یہ بیان دے چکے ہیں کہ صدر اوباما کی طرف سے فوج کے انخلا ء کی تاریخ ”ہمارے دشمنوں کو سہارا دے رہی ہے“۔ تاہم ان کا کہناتھا کہ افغانستان میں عسکریت پسندوں کو جب یہ احساس ہوگا کہ امریکی فوج بڑی تعداد میں ان کا مقابلہ جاری رکھے گی تو یہ ان کے لیے باعث حیرت ہوگا۔

صدر کرزئی نے امریکی قانون سازوں سے بات چیت کے دوران افغانستان میں جاری لڑائی میں پیش رفت میں کمی کا الزام نیٹو کی کارروائیوں میں ہونے والی شہری ہلاکتوں اور سرحد پار پاکستان میں عسکریت پسندوں کی مسلسل موجودگی پر عائد کیا۔

امریکی ارکان کانگریس کے اس وفد میں ریپبلکن ممبران بِل شوسٹر ، باب انگلس اور ڈیموکریٹک ممبران برائن بیئرڈ اور رِک لارسن شامل تھے۔

XS
SM
MD
LG