رسائی کے لنکس

افغانستان: بارودی سرنگیں صاف کرنے والے کارکن اغوا


افغانستان: بارودی سرنگیں صاف کرنے والے کارکن اغوا
افغانستان: بارودی سرنگیں صاف کرنے والے کارکن اغوا

طالبان نے ان کارکنوں کومشرقی صوبے ننگرہار میں، درہ خیبر کے قریب گھات لگا کر کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران پکڑلیا۔

بدھ کے روز طالبان عسکریت پسندوں نے پاکستانی سرحد کے قریب بارودی سرنگیں صاف کرنے والے 16 افغان کارکنوں کو اغوا کرلیا۔

طالبان نے ان کارکنوں کو، جو بارودی سرنگیں اور دوسرا دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنانے کا کام کرتے ہیں، مشرقی صوبے ننگرہار میں، درہ خیبر کے قریب گھات لگا کر کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران پکڑلیا۔

ان میں سے نو کارکنوں کو بعدازاں چھوڑ دیا گیا یا وہ خود فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس بارے میں متضادات اطلاعات ہیں کہ باقی ماندہ سات افراد کو طالبان سرحد پار پاکستان لے گئے ہیں۔

بارودی سرنگیں صاف کرنے والے کارکنوں کاتعلق عمر گروپ سے ہے جو کہ ایک غیرسرکاری تنظیم ہے اور افغانستان میں ایک طویل عرصے سے بارودی سرنگیں ہٹانے کا کام کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں عسکریت پسندوں نے ان کی دوگاڑیاں بھی تباہ کردیں۔

XS
SM
MD
LG