رسائی کے لنکس

افغانستان بم دھماکے میں دو اطالوی فوجی ہلاک


اطالوی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پیر کو شمال مغربی افغانستان میں سڑک کنارے نصب کردہ بم پھٹنے سے دو اطالوی فوجی ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی اتحادی افواج کے ایک قافلے کا حصہ تھی جو ہرات شہر کے قریب سفر کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں موجود بین الاقوامی سکیورٹی فورسز میں اٹلی کے 3300 فوجی شامل ہیں جو کہ اتحادی افواج کی مغربی کمان کی سربراہی بھی کر رہے ہیں۔

افغانستان میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد کا ریکارڈ رکھنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق طالبان شدت پسندوں کے خلاف جاری جنگ میں رواں سال اب تک تقریباً 200 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ گذشتہ سال ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی کْل تعداد 520 تھی۔

امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کی طرف سے طالبان کے خلاف 2001 میں افغانستان میں شروع کی جانے کارروائیوں کے بعد سے اب تک امریکہ کے 1767،برطانیہ کے 285 اور کینیڈا کے 174 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG