رسائی کے لنکس

افغانستان: خام لوہے کی کان کنی کے حقوق بھارت کو مل گئے

افغانستان: خام لوہے کی کان کنی کے حقوق بھارت کو مل گئے
افغانستان: خام لوہے کی کان کنی کے حقوق بھارت کو مل گئے

افغان حکومت نےخام لوہے کی کان کنی کے حقوق بھارتی حکومت کے حمایت یافتہ کنسورشیم کو دے دیے ہیں۔

کان کنی سے متعلق عہدے داروں کا کہناہے کہ ملک میں خام لوہے کے سب سے بڑے ذخیرے کے علاقے حاجی گاک کے کچھ حصوں کے حقوق بھارت کی اسٹیل اتھارٹی کودے دیے گئے ہیں۔

جب کہ اس کا ایک حصہ کینیڈا کی کمپنی کیلو گولڈ مائنز لمیٹڈ کو دیا گیا ہے۔

خام لوہے سے مالامال حاجی گاک کا علاقہ افغانستان کے صوبے بامیان کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔ اور دارالحکومت کابل سے اس کا فاصلہ 130 کلومیٹر ہے۔

XS
SM
MD
LG