رسائی کے لنکس

افغانستان: سابق آرمی چیف نئے وزیر داخلہ ہوں گے


وزیر داخلہ جنرل بسم اللہ محمدی
وزیر داخلہ جنرل بسم اللہ محمدی

افغانستان کی پارلیمنٹ نے ایک نئے وزیر داخلہ کی منظوری دے دی ہے۔سابق وزیر داخلہ کو کابل میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی امن کانفرنس پر طالبان کے راکٹ حملے کے بعد مستعفی ہونا پڑاتھا۔

نئے وزیر داخلہ جنرل بسم اللہ محمدی فوج کے چیف آف سٹاف رہ چکے ہیں اور وہ 2001 ء میں طالبان کو شکست دینے والی شمالی اتحادی فوج کے ایک سابق کمانڈر بھی ہیں۔ پارلیمنٹ نے ان کے ساتھ کابینہ کے لیے چار دوسری نامزدگیوں کی منظوری بھی دی ۔ تاہم پارلیمنٹ نے دو نامزدگیوں کو مسترد کردیا ۔

اس سے قبل پارلیمنٹ دو مرتبہ صدر کرزئی کی جانب سے پیش کی جانے والی نامزدگیاں مسترد کرچکی ہے۔

پیر کے روز کابینہ کے لیے جن دو افراد کے ناموں کومسترد کیا گیا ، ان کاتعلق ہزارہ نسل سے ہے ، جس سے اس نسلی اقلیت میں برہمی کے جذبات پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

اس سے قبل وزیر داخلہ حنیف اتمار نے انٹیلی جنس کے سربراہ عامراللہ صالح کے ساتھ کابل کے امن جرگے پر 2 جون کو طالبان حملے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ حملے کے وقت صدر کرزئی جرگے سے خطاب کررہے تھے۔

XS
SM
MD
LG