رسائی کے لنکس

افغانستان:بم دھماکے میں چار نیٹو فوجی ہلاک


افغانستان میں تعینات بین الاقوامی فوج کا کہناہے کہ ملک کے جنوبی علاقے میں سڑک میں نصب بم کے دھماکے میں نیٹو کے چار فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہفتے کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں ہلاک ہونے والوں کی قومیت اور واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

افغانستان میں سڑک میں نصب بموں کے دھماکے غیر ملکی فوجیوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کا سبب بنتے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس خطرے سے نمٹنے کے لیے امریکہ تقریباً تین ارب ڈالر مالیت کا سازوسامان افغانستان بھیج رہا ہے جس میں دھماکا خیز مواد کا پتا لگانے والے آلات کے علاوہ بارود سے محفوظ رہنے والی گاڑیاں اور بغیر پائلٹ کے نگرانی کرنے والے طیارے شامل ہیں۔

ملک میں جاری نو سالہ جنگ کے دوران گذشتہ مہینہ بین الاقوامی فوج کے لیے سب سے زیادہ پرتشدد ثابت ہواکیونکہ اس میں ایک سو سے زائد اہلکار ہلاک ہونے کی اطلا ع ہے۔

شائع شدہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے دوران اب تک تقریباً 50غیر ملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکثریت امریکیوں کی ہے۔ یہ ہلاکتیں ایک ایسے وقت پر ہورہی ہیں جب اتحادی فوج نے افغانستان کے جنوب میں طالبان کے زیر اثر علاقوں میں گشت میں اضافہ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG