رسائی کے لنکس

افغانستان میں نیٹو کے دو فوجی اور پانچ باغی ہلاک


نیٹو نے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں ایک جھڑپ میں اُس کے دو فوجی اور پانچ باغی ہلاک ہوگئے۔

نیٹو اور افغانستان کے فوجی جمعرات کے دیر گئے صوبہ لوگار کے ضلعے پُلِ عالم میں سکیورٹی کی کوئى کارروائى کررہے تھے کہ شدید فائرنگ کی زد میں آگئے۔

نیٹو نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے خودکُش حملہ آوروں کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔

نیٹو کا کہا ہے کہ گولیاں چلنے کے اس واقعے میں کوئى عام شہری ہلاک نہیں ہوا ۔لیکن اگلے دن جمعے کو اس واقعے پر احتجاج کرنے کے لیے علاقے میں برہم مظاہرین جمع ہوگئے اور انہوں نے امریکہ مُردہ باد کے نعرے لگائے۔

XS
SM
MD
LG