رسائی کے لنکس

افغانستان: نٹیو پر حملے کے سلسلے میں متعدد گرفتاریاں


افغانستان میں نیٹو کے فوجی
افغانستان میں نیٹو کے فوجی

افغان حکام نے پچھلے ہفتے کابل میں نیٹو کے ایک قافلےپر طالبان حملے کے سلسلے میں سات افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس حملے میں نیٹو کے چھ فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک ترجمان سعید انصاری نے پیر کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ مشتبہ افراد پچھلے منگل کابل میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے سمیت کئی حملوں کے ذمہ دار ہیں۔

مسٹر انصاری نے کہا کہ یہ گروپ فروری میں کابل کے ایک گیسٹ ہاؤس پر حملے کابھی ذمہ دار ہے جس میں چھ بھارتیوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

انٹیلی جنس ادارے کے ترجمان نے کہا کہ مشتبہ افراد کاتعلق افغان طالبان سے ہے جن کے مراکز افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں ہیں۔

حالیہ دنوں میں جب کہ نیٹو جنوبی صوبے قندھار میں ایک فوجی کارروائی کی تیاری کررہاہے، طالبان نے افغانستان میں اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پیر کےر وز نیٹو نے کہا کہ جنوبی افغانستان میں ایک بم پھٹنے سے اس کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا ۔

XS
SM
MD
LG