رسائی کے لنکس

logo-print

جنوبی افغانستان میں نیٹو کے دوفوجی ہلاک


جنوبی افغانستان میں نیٹو کے دوفوجی ہلاک

اتوار کو جنوبی افغانستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں نیٹو کے مزید دو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اس سال اب تک غیر ملکی اتحادی افواج کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 535 ہو گئی ہے۔

کابل میں جاری ہونے والے نیٹو کے ایک بیان کے مطابق تازہ ہلاکتیں سڑک میں نصب دیسی ساخت کے ایک بم سے ہوئیں تاہم مرنے والوں کی قومیت کے بارے میں کوئی معلوما ت نہیں دی گئی ہیں۔

افغانستان میں امریکہ کی قیادت میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد رواں سال اس بین الاقوامی فوجی اتحاد کے لیے مہلک ترین ثابت ہوا ہے۔ 2009 ء میں پورے سال کے دوران 521 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

ملک میں طالبان شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے مصروف جنگ امریکہ اور نیٹو کی افواج کی مجموعی تعداد تقریباََ ایک لاکھ 50 ہزار ہے۔

XS
SM
MD
LG