رسائی کے لنکس

افغانستان: پرتشدد مظاہرہ، 20 افراد زخمی


افغانستان: پرتشدد مظاہرہ، 20 افراد زخمی
افغانستان: پرتشدد مظاہرہ، 20 افراد زخمی

افغان دارالحکومت کابل کےمضافات میں منگل کے روز نیٹو فورسز کے خلاف ہونے والا ایک مظاہرہ پرتشدد ہوگیا جس کے بعد پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپوں میں کم ازکم 20 افراد زخمی ہوگئے۔

خبروں کے مطابق مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے کابل کے مضافات میں سڑکوں پر نکل آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو فورسز نے پیر کی شام قالچہ کے علاقے میں ایک مدرسے پر چھاپہ ماراتھا۔

مظاہرین کا کہناتھا کہ نیٹو فوجی سراغ رساں کتوں کے ساتھ مدرسے میں گھس گئے اور وہاں سے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ تاہم افغان پولیس کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں نہ تو افغان سیکیورٹی کے اہل کار اور نہ ہی غیر ملکی فوجی ملوث تھے۔

خبروں کے مطابق اس مظاہرے میں پانچ عام شہری اور 15 پولیس اہل کار زخمی ہوئےاور مظاہرے کے دوران گولیاں بھی چلائی گئیں۔

ایک اور خبر کے مطابق جنوب مشرقی صوبے پکتیا میں نیٹو کے ایک امریکی فوجی کو لاپتا ہوئے اب ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔طالبان نے لاپتا فوجی بوبرگدال کی بعدازاں ویڈیوز جاری کرتے ہوئے اس کی رہائی کے بدلے اپنے قیدی چھوڑنے کا مطالبہ کیاتھا۔

فوج کا کہنا ہے کہ برگدال کی تلاش اور اسے بحفاظت اپنے گھر پہنچانا امریکی اور نیٹو فورسز کی اولین ترجیح ہے۔

XS
SM
MD
LG