رسائی کے لنکس

نیٹو کے فضائی حملے میں 4 افغان پولیس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشرقی افغانستان کے صوبہ نورستان کے گورنر نے کہا ہے کہ نیٹو کی جانب سے کیے گئے ایک فضائی حملے میں چار افغان پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

گورنر جمال الدین بدر کے مطابق واقعہ پاکستان سے ملحق افغان سرحدی صوبہ کےضلع واما میں پیش آیا جہاں موجود ایک پولیس چیک پوسٹ پر نیٹو طیاروں نے بمباری کی۔

گورنر کے مطابق فضائی حملے کے بعد علاقے سے 12 پولیس اہلکاروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

گورنر نے الزام عائد کیا کہ نیٹو کا حملہ غلط معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ ان کے بقول حملے کے وقت اہلکار پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے جبکہ چیک پوسٹ پر افغانستان کا پرچم بھی لہرا رہا تھا۔

نیٹو نے اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ اسے نورستان میں مبینہ طور پر پیش آنے والے 'فرینڈلی فائر' کے واقعے کے بارے میں افغان حکام کے بیانات کا علم ہے۔ اتحادی افواج کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG