رسائی کے لنکس

logo-print

افغانستان میں نیٹوفوجی ہلاک


افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں سٹرک میں نصب بم پھٹنے سے پیر کو ایک نیٹوفوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ بیان میں ہلاک ہونے والے فوجی کے بارے میں مزیدتفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔

دریں اثناء مشرقی صوبے کنڑ میں لڑائی کے دوران شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک بچہ ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی افواج کے ایک کمانڈر نے بتایا ہے کہ اتوار کو لڑائی کا آغازعسکریت پسندوں کے طرف سے امریکی فوج کے ایک چھوٹے کیمپ پر حملے کے بعد ہوا۔

افغانستان میں حالیہ مہینوں میں شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور جولائی میں کم ازکم 66 امریکی فوجی ہلاک ہو ئے تھے اور 2001 ء کے بعد طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی کے آغاز کے بعد کسی ایک مہینے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

افغان ہیومین رائٹس کمیشن نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال افغانستان میں 1300 سے زائدشہری ہلاک ہو چکے ہیں جو گذشتہ سال کے مقابلے میں پانچ فیصد زیادہ ہیں۔

XS
SM
MD
LG