رسائی کے لنکس

مشرقی افغانستان میں نیٹو آپریشن مکمل، 40 شورش پسند ہلاک


مشرقی افغانستان میں نیٹو آپریشن مکمل، 40 شورش پسند ہلاک
مشرقی افغانستان میں نیٹو آپریشن مکمل، 40 شورش پسند ہلاک

نیٹو نے کہاہے کہ افغان اور اتحادی افواج نے مشرقی افغانستان کے ایک غیر مستحکم علاقے کو شورش پسندوں سے صاف کرنے کی چارروزہ کارروائی مکمل کرلی ہے جس میں اطلاعات کے مطابق کئی درجن عسکریت پسندمارے گئے ہیں۔

نیٹو کا کہناہے کہ ’’بل ڈاک بائٹ‘‘ نامی یہ آپریشن بدھ کو مکمل ہوا۔ اتحادی فوج کے مطابق انہوں نے کنٹر صوبے کی وادی پیچ میں ، جس کی سرحدپاکستان سے ملتی ہے، شورش پسندوں کی لوگوں کو خوف زدہ کرنے کی صلاحیت ختم کردی ہے۔ اطلاعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امکانی طورپر اس کارروائی میں 40 سے زیادہ شورش پسند ہلاک ہوئے۔ افغان عہدے داروں نے بھی لگ بھگ اتنی ہی تعداد میں شورش پسندوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

اس کارروائی میں چھ امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ افغان اور تحادی فوجیوں نے اس کارروائی کے دوران علاقے سے بڑی مقدار میں ہتھیار بھی اپنے قبضے میں لیے۔

ایک اور واقعہ میں نیٹو کے مطابق مشترکہ سیکیورٹی ٹیموں نے جنوبی صوبے نیمروز میں طالبان کے کئی ایسے ٹھکانے تلاش کرنے کے بعد انہیں تباہ کردیا جنہیں وہ اکثر اوقات دھماکہ خیز مواد بنانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

تشدد کے ایک اور واقعہ میں نیٹو نے کہاہے کہ بدھ کے روز صوبے ہلمند میں نیٹو کی ایک گشتی ٹیم پر شورش پسندوں کے حملے میں ایک افغان شہری ہلاک اور ایک دو سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔جنوبی افغانستان میں ہونے والے اس حملے میں ایک برطانوی فوجی بھی ہلاک ہوا۔

XS
SM
MD
LG