رسائی کے لنکس

افغانستان: نیٹو کے تین فوجی ہلاک


افغانستان میں نیٹو کے فوجی
افغانستان میں نیٹو کے فوجی

جنوبی افغانستان میں الگ الگ واقعات میں نیٹو کے تین فوجی ہلاک ہوگئے۔

پیر کے روز صوبہ ہلمند میں ایک ہی رجمنٹ سے وابستہ دو برطانوی ہلاک ہوئے تھے۔برطانوی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ایک فوجی ٹریفک کے ایک حادثے میں ہلاک ہوا ، جبکہ دوسرا فوجی سڑک کے کنارے بم کے دھماکے میں ہلاک ہوا۔

ان ہلاکتوں کے بعد ، افغانستان میں 2001 کے بعد سے ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد 284 ہوگئى ہے۔

اور کنیڈا کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ اُس کا ایک فوجی ، جو صوبہ قندھار میں گشت پر تھا ، سڑک کے کنارے کسی بم کے دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ 2001 میں امریکہ کے زیرِ قیادت فوج کشی کے بعد سے افغانستان میں کنیڈا کے 143 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG