نیٹو فوج نے کہا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کے دوران تین مزید افغان شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
منگل کے روز بین الاقوامی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف واقعات میں دو شہری اس وقت ہلاک ہو گئے جب انھیں فوجیوں کے نزدیک نہ آنے کی وارننگ کو نظر انداز کر دیا جس پر فوجیوں نے انھیں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ایک تیسرا شخص اتحادی فوجیوں اور باغیوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کی زد میں آ کر مارا گیا۔
نیٹو کمانڈروں کا کہنا ہے کہ اس فوجی کارروائی میں شہریوں کا تحفظ بڑی ترجیح ہے۔
افغانستان میں 2001ء کے آخر میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے ہونے والے سب سے بڑے مشترکہ آپریشن میں امریکہ، برطانیہ اور افغانستان کے تقریباً 15 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔