رسائی کے لنکس

افغانستان میں فائرنگ سے 11پاکستانی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی سرحد سے ملحقہ افغان صوبے پکتیا میں ہفتے کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 11پاکستانیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قبائلی علاقے کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے افراد ایک بس کے ذریعے افغانستان کے راستے پشاور جارہے تھے کہ افغانستان کے علاقے وژہ میں نامعلوم مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کردی۔ واقعے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

ہلاک شدگان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کا تعلق کرم ایجنسی میں آباد شیعہ برادری سے تھا۔لاشوں کو پاڑہ چنار پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان ہلاکتوں کے سوگ میں کاروباری مراکز بند ہیں۔

اس قبائلی علاقے کو پشاور سے ملانے والی سڑک سنی آبادی والے علاقوں سے گزرتی ہے اور فرقہ وارانہ فسادات کے باعث یہ شاہراہ گذشتہ دو سال سے بند ہے جس کے باعث پشاور پہنچنے کے لیے لوگوں کو براستہ افغانستان جانا پڑتا ہے۔

کرم ایجنسی میں حالیہ برسوں میں فرقہ وارانہ فسادات بھی دیکھنے میں آئے جہاں شیعہ اور سنی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کرتے رہے ہیں اور ان واقعات میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG