رسائی کے لنکس

افغان صوبوں کا کنٹرول مقامی فورسز کے سپرد کرنے کی تیاری


افغان صوبوں کا کنٹرول مقامی فورسز کے سپرد کرنے کی تیاری
افغان صوبوں کا کنٹرول مقامی فورسز کے سپرد کرنے کی تیاری

ایک بڑے برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی اور بین الاقوامی افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے افغان صوبوں کا کنٹرول مقامی سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے کے لیے نظام الاوقات تیار کرلیا ہے۔

’دی ٹائمز‘ اخبار میں پیر کو شائع ہونے والی خبر کے مطابق جنرل پیٹریاس یہ نقشہ 19نومبر کو لزبن میں ہونے والے اجلاس میں نیٹو کے رہنماؤں کو پیش کریں گے۔اخبارکا کہنا ہے کہ نقشے میں ایسے کچھ علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں سکیورٹی کی ذمہ داریاں چھ ماہ میں مقامی فورسز کے حوالے کر دی جائیں گی۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کی طرف سے آسٹریلیا میں دیے گئے ایک بیان کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ وہ’قائل‘ہوچکی ہیں کہ اگلے سال تک افغانستان کے بعض حصے افغان حکومت اور اس کی سکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہوں گے۔

’دی ٹائمز‘ کے مطابق حالیہ سکیورٹی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی صوبہ ہرات جلد افغان حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

اتحادیوں کے سفارتی ذرائع نے برطانوی اخبار کو بتایا ہے کہ جنرل پیٹریاس بعض صوبوں اور اضلاع کو طالبان کی طرف سے مرکز ہدف بنانے کے خطرے کے پیش نظر نقشے کی اشاعت نہیں چاہتے ۔

امریکی صدر براک اوباما پہلے ہی افغانستان سے امریکی فوج کے جولائی 2011ء سے انخلا کا اعلان کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG