رسائی کے لنکس

افغانستان میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری: امریکہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکی محکمہ دفاع کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے بعض اہم علاقوں میں سلامتی کے قیام میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ طالبان ”حوصلے اور صلاحتیوں کے حامل“ دشمن ہیں۔

پینٹاگون کی ششماہی رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ افغان حکومت کو مستحکم بنانے اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششیں افغانستان کی سلامتی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی نسبت سست روی کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ افغان عوام کو مزاحمت کاروں کی بجائے اپنی حکومت کی حمایت پر قائل کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

دریں اثناء نیٹو کا کہنا ہے کہ بدھ کو جنوبی افغانستان میں بم دھماکے میں اس ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG