رسائی کے لنکس

عراق چاہے تو امریکی فوجیوں کے قیام میں توسیع ممکن ہے: گیٹس


.
.

امریکی وزیر دفاع نے کہاہے کہ اگر عراقی لیڈر چاہیں تو امریکہ عراق میں فوجیوں کے انخلا کی تاریخ گذرنے کے بعد بھی اپنے فوجی رکھنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے کہاہے کہ اگر عراقی لیڈر چاہیں تو امریکہ عراق میں فوجیوں کے انخلا کی تاریخ گذرنے کے بعد بھی اپنے فوجی رکھنے کے لیے تیار ہے۔

رابرٹ گیٹس نے یہ بات منگل کے روز کوالالمپور میں ملائیشیاء کے وزیر دفاع سے ملاقات کے بعد کہی۔

موجودہ معاہدے میں 2011ء کے آخر تک امریکہ کو عراق سے اپنی تمام فوجیں واپس بلانے کے لیے کہا گیا ہے۔

تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعدامریکی اور عراقی عہدے داروں نے معاہدے پر دوبارہ غور کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ لیکن گیٹس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کوئی بھی درخواست عراق کی ایک فعال حکومت کی جانب سے آنی چاہیے۔

عراقیوں نے اس سال مارچ میں نئی حکومت منتخب کرنے کے لیے انتخابات میں ووٹ ڈالے تھے، لیکن الیکشن میں کوئی بھی اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا اور گذشتہ آٹھ ماہ سے اہم سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے معاملے پر تعطل چلاآرہاہے۔

عراق کے برسرپیکار سیاست دان اپنے اختلافات دور کرنے کی کوشش میں منگل کو دوسرے دن بھی ملاقات کررہے ہیں۔

بغداد میں یہ ملاقات شمالی کرد شہر اربل میں سیاسی راہنماؤں کے درمیان ملاقات کے ایک روز بعد ہورہی ہے۔ اربل ملاقات میں ان کے درمیان کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔

عراقی سات مارچ کے انتخابات کے بعد سےوزیر اعظم نوری المالکی یا پھر ان کے اہم حریف سابق وزیر اعظم ایاد علاوی کی زیر قیادت ایک نئی اتحادی حکومت کے قیام کا انتظار کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG