رسائی کے لنکس

افغانستان: الیکشن کمیشن کے عہدیدار پر خودکش حملہ، ایک ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

تاحال اس واقعے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی لیکن طالبان عسکریت پسند ملک میں انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے اس ادارے کے اہلکاروں پر حملے کرتے رہے ہیں۔

افغانستان میں الیکشن کمیشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار پر ہفتہ کو ایک خودکش حملہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خودمختار الیکشن کمیشن کے ترجمان نور محمد نور کے مطابق خودکش حملہ آور نے کمیشن کے صوبائی ڈائریکٹر عبدالرحمن رودوال کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔

حملے میں رودوال تو محفوظ رہے لیکن ان کا محافظ ہلاک اور ڈرائیور سمیت سڑک پر موجود چند افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے سے قرب و جوار کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

تاحال اس واقعے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی لیکن طالبان عسکریت پسند ملک میں انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے اس ادارے کے اہلکاروں پر حملے کرتے رہے ہیں۔

ہفتہ کو ہونے والا یہ واقعہ کابل میں تقریباً ایک ماہ کی خاموشی کے بعد رونما ہوا ہے۔ اگست کے بعد سے کابل میں متعدد ہلاکت خیز واقعات ہو چکے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔

جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان میں طالبان نے جہاں سکیورٹی فورسز کے ساتھ اپنی مزاحمت میں اضافہ کیا ہے وہیں ان کی طرف سے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اسی دوران طالبان کے آپسی اختلافات بھی پرتشدد صورت اختیار کر چکے ہیں اور ان کے مختلف دھڑوں کے درمیان بھی لڑائیاں ہوتی آرہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG