رسائی کے لنکس

افغانستان: خود کش کار بم حملے میں سکیورٹی اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے بقول اس کے بعد چار حملہ آوروں نے ضلعی گورنر کے دفاتر کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی جنہیں سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔

افغانستان کے جنوبی علاقے میں جمعرات کی صبح ہونے والے ایک خودکش کار بم حملے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ پانچ شدت پسند مارے گئے۔

صوبہ قندھار پولیس کے حکام کے مطابق ایک حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ضلع ارغنداب میں حفاظتی چوکی سے ٹکرائی۔

حکام کے بقول اس کے بعد چار حملہ آوروں نے ضلعی گورنر کے دفاتر کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی جنہیں سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا۔

تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے لیکن طالبان کے مضبوط گڑھ رہنے والے اس علاقے میں شدت پسند ماضی میں ایسے ہلاکت خیز حملے کرتے رہے ہیں۔

حالیہ مہینوں میں عسکریت پسندوں کی طرف سے ایک بار پھر پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جب کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے علاوہ ان کے مختلف دھڑوں کے درمیان بھی لڑائیاں جاری ہیں۔

جولائی کے اواخر میں افغان طالبان کے امیر ملا عمر کی موت کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد نئے سربراہ کی تقرری کا معاملہ بھی بظاہر طالبان کے اندرونی چپقلش کا سبب بنا ہے۔

ملا اختر منصور کو تحریک کا نیا امیر مقرر کیا گیا تھا لیکن رواں ماہ کے اوائل میں ہی ایک دھڑے نے ملا رسول کو اپنا سربراہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے خود کو ملا منصور کا مخالف قرار دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG