رسائی کے لنکس

ملک کی سمت درست لیکن سلامتی کے خد شات برقرار، سروے رپورٹ


ملک کی سمت درست لیکن سلامتی کے خد شات برقرار، سروے رپورٹ

ایک تازہ جائزے کے مطابق افغان شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے خیال میں اُن کا ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے لیکن یہاں سلامتی کا مسئلہ بدستور برقرار ہے۔

غیر سرکاری تنظیم ایشیا فاؤنڈیشن نے منگل کو جائزے کے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس عمل میں شامل افراد میں سے 47 فیصد کا کہنا تھا کہ افغانستان درست راہ پر گامزن ہے۔ گذشتہ برس یہ موقف رکھنے والے افراد کی شرح 42 فیصد تھی۔

عدم سلامتی کے بعد بے روزگاری اور بدعنوانی کو افغانستان کے بڑے مسئلے قرار دیا گیا ہے۔

اس سال ایسے افراد کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے جو مسلح گروہوں کے ساتھ بات چیت کے عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ جائزے میں شامل 83 فیصد سے زائد افراد نے مذاکرات کی حمایت کی جب کہ گذشتہ برس یہ شرح 71 فیصد تھی۔

ایشیا فاؤنڈیشن نے جون اور جولائی کے مہینوں میں 6,400 سے زائد افراد سے اُن کی رائے معلوم کی تھی۔

XS
SM
MD
LG