رسائی کے لنکس

نیٹو اور افغان فوج سے لڑائی میں درجنوں جنگجو ہلاک


نیٹو اور افغان فوج سے لڑائی میں درجنوں جنگجو ہلاک
نیٹو اور افغان فوج سے لڑائی میں درجنوں جنگجو ہلاک

عہدیداران کا کہنا ہے کہ بین الا قوامی سکیورٹی فورسز اور افغان فوج کی مشترکہ کارروائیوں میں درجنوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

یہ کارروائیاں شمالی اور مشرقی افغانستان میں بدھ کی رات کو طالبان جنگجوؤں کے تعاقب میں کی گئیں اور اس دوران سکیورٹی فورسزکو بھرپور مذاحمت کا سامنا کرنا پڑا البتہ افواج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

افغانستان میں موجود اتحادی افواج نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ رات نیٹو اور افغان افواج کے ایک اعلیٰ طالبان کمانڈر کے تعاقب میں قندوز شہر کے ایک نواحی گاؤں میں داخل ہوئیں تو وہاں مسجد اور اس کے اطراف جنگلات میں چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر بھاری ہتھیاروں اور بموں سے حملہ کر دیا۔

بیان کے مطابق لڑائی میں دو درجن سے زائد عسکریت پسندمارے گئے اور کئی کو گرفتار کر لیا گیا۔

افغان صوبہ غزنی کے علاقے قراباغ میں کی گئی ایک الگ کارروائی میں 14 جنگجوؤں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس بارے میں تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

گذشتہ روز امریکی صدر براک اوباما نے واشنگٹن میں اپنے افغان ہم منصب حامد کرزئی سے ملاقات میں افغانستان میں قیامِ امن کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

اتحادی افواج اس وقت افغان فورسز کے ساتھ مل کر طالبان کے زیرِاثرجنوبی افغانستان کے علاقوں میں آپریشن کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG