رسائی کے لنکس

افغانستان: طالبان کے خلاف بڑی کارروائی میں 12 عام شہری ہلاک


نیٹو نے جنوبی افغانستان میں طالبان کے خلاف امریکی کارروائی کی ایک بڑی کارروائی کے دوران 12 عام افغان شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری کا اعتراف کیا ہے۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ افغان شہری اس وقت ہلاک ہوئے جب شورش پسندوں کے خلاف داغے گئے دو راکٹ اپنے ہدف سے چوک گئے۔ صدر حامد کرزئی نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نادعلی ضلع میں ہونے والی ان ہلاکتوں کی چھان بین کا حکم دیا ہے۔

جنوبی صوبے ہلمند کے ایک زرعی علاقے مارجہ پر مرکوز اس بڑے پیمانےکی فوجی کارروائی کا آغاز ہفتے کے روز ہوا تھا۔

اس کارروائی میں ، جس کا مقصد طالبان کو اس علاقے سے نکالنا ہے جو شورش پسندوں کا ایک مضبوط گڑھ رہاہے، 15 ہزار امریکی ، برطانوی اور افغان فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

اتوار کے روز افغان عہدے داروں نے کہا کہ اس لڑائی میں کم از کم 27 شورش پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیٹو نے کہا ہے کہ کارروائی کے پہلے دن ایک امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہواتھا۔

اتوار کو سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی قومی سلامتی مشیر جیمز جونز نے کہا کہ افغانستان میں فوجی آپریشن صحیح سمت میں جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG