رسائی کے لنکس

برطانوی وزیر خارجہ کا دورہ افغانستان


برطانیہ کے نئی مخلوط حکومت کے وزیر خارجہ نے زمینی حقائق جاننے کے لیے افغانستان کا دورہ کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ ، وزیر دفاع لیم فاکس اور بین الاقوامی ترقی کے وزیر اینڈریو مچل کی افغان صدر سے ملاقات طے ہے۔

ولیم ہیگ نے کہا کہ افغانستان کی صورت حال کا جائزہ لینا اُن کی اولین ترجیح ہے۔ عہد ہ سنبھالنے کے بعد یہ اُن کا پہلا دور ہ افغانستان ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں برطانیہ میں ہونے والے انتخابات کے بعد منتخب ہونے والے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے گذشتہ ہفتے افغان صدر حامد کرزئی نے ملاقات کی تھی۔

افغانستان میں برطانیہ کے اس وقت تقریباً 10 ہزار فوجی تعینات ہیں اور 2001 ء سے اب تک اس کے 285 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG