رسائی کے لنکس

افغانستان: طالبان کے خلاف فوجی کارروائی پر لوگوں کو خاموش رہنے کی ہدایت


افغانستان: طالبان کے خلاف فوجی کارروائی پر لوگوں کو خاموش رہنے کی ہدایت
افغانستان: طالبان کے خلاف فوجی کارروائی پر لوگوں کو خاموش رہنے کی ہدایت

افغانستان میں نیٹو کے اعلیٰ ترین سویلین نمائندے نے صوبے ہلمند کے دیہاتیوں پر زور دیا ہے کہ جب اتحادی فورسز طالبان کے ایک مضبوط گڑھ پر ایک بڑی فوجی کارروائی کریں تو وہ اس پر ہر ممکن حد تک خاموشی اختیار کریں۔

سابق برطانوی سفیر مارک سیڈول نے منگل کے روز ان شہریوں کے لیے یہ انتباہ جاری کیا جو جنوبی صوبے کے قصبے مارجہ کو وہاں شروع کی جانے والی فوجی کارروائی سے قبل چھوڑ کر نہیں گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گھروں کوچھوڑ کرجانے والوں کو خوراک کی فراہمی کے لیے مناسب منصوبے تیار کرلیے گئے ہیں۔

80 ہزار افراد کی آباد ی کا قصبہ مارجہ پوست کی سمگلنگ کا ایک بڑا گڑھ ہے اور اس پر طالبان کا کنٹرول ہے۔

اگرچہ کچھ شہری علاقہ چھوڑ کر جارہے ہیں تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طالبان عسکریت پسند لڑائی کے لیے مورچے تیار کرنے کی غرض سے وہیں موجود ہیں۔

یہ حملہ امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے 30 ہزار مزیدفوجیوں کے اضافے کے حکم کے بعد سے وہاں ہونے والی ایک پہلی بڑی فوجی کارروائی ہوگی۔

XS
SM
MD
LG