امریکی اور افغان عہدے داروں نے کہا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ایک امریکی فوجی نے ایک افغان سپاہی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
نیٹو کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی اور افغان فورسز جمعرات کے روز قندھار کے پولیس ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی فائرنگ کےاس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہیں ۔
عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات کے بعد مزید معلومات فراہم کریں گے۔