رسائی کے لنکس

logo-print

سڑک میں نصب بم دھماکوں سے ہلاکتوں میں 60 فیصد اضافہ


سڑک میں نصب بم دھماکوں سے ہلاکتوں میں 60 فیصد اضافہ

امریکہ کی وزارت دفاع کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال افغانستان میں سڑک میں نصب بم سے کیے جانے والے طالبان کے حملوں میں 268 امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

یہ تعداد 2009 ء میں پیش آنے والے ایسے واقعات میں 60 فیصد اضافے کوظاہر کرتی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ ا س کی وجہ افغانستان میں پچھلے سال امریکی افواج میں اضافہ ہے۔

2010ء کا سال نیٹو کی زیر قیادت بین الاقوامی افواج کے لیے مہلک ترین سال ثابت ہوا جس میں مجموعی طور پر 711 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے۔ ان میں دوتہائی اکثریت امریکیوں کی تھی۔

XS
SM
MD
LG