رسائی کے لنکس

افغانستان:امریکی افواج پر روزانہ اخراجات،30 کروڑ ڈالر


افغانستان:امریکی افواج پر روزانہ اخراجات،30 کروڑ ڈالر
افغانستان:امریکی افواج پر روزانہ اخراجات،30 کروڑ ڈالر

عراق سے فوجوں کے انخلاء سے 2012 کے امریکہ کے دفاعی بجٹ میں کمی ہوگی لیکن افغانستان میں تعینات امریکی افواج پراب بھی روزانہ 30 کروڑ ڈالر سے زائد رقم خرچ ہورہی ہے۔

امریکی وزارت دفاع پنٹا گان کے مجوزہ بجٹ کے مطابق عراق اور افغانستان میں جنگ پر اٹھنے والے اخراجات آئندہ سال کم ہو کر 117.8 ارب ڈالر رہ جائیں گے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں41.5 ارب ڈالر کم ہوں گے۔

اس میں 10.6 ارب ڈالر عراق میں موجود پچا س ہزار امریکی افواج کے لیے مختص کیے گئے ہیں جو 2011ء کے آخر تک وطن واپس آجائیں گی۔ افغانستان میں لڑائی پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں 107.3 ارب ڈالر رکھے گئے ہیں جبکہ پچھلے بجٹ میں یہ رقم 113.5 ارب ڈالر رکھی گئی تھی۔

افغانستان میں اس وقت لگ بھگ 97 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں اور صدر براک اوباما نے اس سال جولائی میں اپنے فوجوں کے انخلاء کاعمل شروع کرنے کے عزم کررکھا ہے۔ پیر کو پیش کیے گئے وفاقی بجٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ وطن واپس آنے والی فوجوں کی تعداد کیا ہوگی۔

XS
SM
MD
LG