رسائی کے لنکس

افغانستان: امریکی فوج کےلیے جولائی مہلک ترین مہینہ


اِس ماہ ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 66ہے، جو2001ء سے اب تک جون کے مہینے میں امریکی فوجیوں کی ریکارڈ ہلاکتوں سے بھی زیادہ ہے۔ جوں جوں بین الاقوامی اور افغان افواج جنوب کے علاقے کو طالبان باغیوں سے صاف کرنے کے کام میں تیزی لا رہی ہیں، امریکی اور نیٹو کمانڈر خبردار کرتے رہے ہیں کہ تشدد کی کاروائیوں میں تیزی آئے گی۔

جنوبی افغانستان میں علیحدہ علیحدہ حملوں کے نتیجے میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، اورجولائی، نو سالہ جنگ کے دوران ہلاکت خیزمہینہ ثابت ہوا ہے۔

نیٹو نے کہا ہے کہ جمعے کے دِن اُس کا ایک رکن باغیوں کے حملے میں ہلاک ہوگیا تھا، جب کہ سڑک پر نصب بم پھٹنے سے دو اور فوجی ہلاک ہوگئے۔ جمعرات کو ملک کے جنوب میں دو الگ الگ بم دھماکے ہوئےجِن میں تین مزید فوجی ہلاک ہوئے۔

اِس ماہ ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 66ہے، جو2001ء سے اب تک جون کے مہینے میں امریکی فوجیوں کی ریکارڈ ہلاکتوں سے بھی زیادہ ہے۔

جوں جوں بین الاقوامی اور افغان افواج جنوب کے علاقے کو طالبان باغیوں سے صاف کرنے کے کام میں تیزی لا رہی ہیں، امریکی اور نیٹو کمانڈر خبردار کرتے رہے ہیں کہ تشدد کی کاروائیوں میں تیزی آئے گی۔

کابل میں جمعے کے روز اُس وقت امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرے چِھڑ گئے جب مرکزی ایئرپورٹ روڈ پر امریکی سفارت خانے کی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی جِس میں چار افغان سویلین ہلاک ہوئے۔

برہم مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور سفارت خانے کی دو گاڑیوں کو نذِر آتش کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیےپولیس نے ہوا میں گولیاں چلائیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ جمعے کوجنوبی شہر قندھارمیں ایک خاتون اور بچہ اُس وقت ہلاک ہوا جب موٹر سائیکل پر نصب بم پھٹا جِس کا مقصد ایک پارلیمانی امیدوار کو ہدف بنانا تھا۔ حملے میں امیدوارکو کوئی ضرر نہیں پہنچا۔

افغان عہدے داروں نے بتایا ہے کہ ہمسایہ صوبہٴ زابل میں چار سویلین ہلاک اور تین زخمی ہوئے جب اُن کی گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکرا گئی۔
عہدے داروں کے مطابق جب پولیس نے جائے واردات پر کاروائی کی تو طالبان جنگ جوؤں نے فائر نگ کردی۔ جھڑپ کے دوران ایک شدت پسند ہلاک ہوا۔ برطانوی اور افغان افواج نے جمعے کوصوبہ ٴ ہلمند کے سیدآباد علاقے میں نئی کاروائی کا آغاز کیا تاکہ باغیوں کو نئے بیس تک رسائی نہ مل سکے جہاں سے وہ نادِ علی اور مرجاہ کے علاقوں پر حملے کرتے ہیں۔

اِس سال کے آغاز میں ایک فوجی کاروائی کے بعد ، اتحادی افواج نے مرجاہ میں اپنی سکیورٹی کو مضبوط کرنے کی کوششیں کی ہیں۔

XS
SM
MD
LG