رسائی کے لنکس

logo-print

پولیس حکام کے مطابق جنوبی افغانستان میں جمعرات کوخودکش بم حملے میں افغان انٹیلی جنس کا افسر ہلاک جب کہ 24 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ خودکش حملہ صوبہ قندھار کے سپن بولدک کے علاقے میں ہوا ہے اور زخمی ہونے والے افراد میں سے 16 افغان شہری ہیں۔

دریں اثناء خوست کے علاقے میں ایک مدرسے میں بم دھماکے سے مذہبی رہنماء ہلاک ہو گیا۔

جمعرات کو ہونے والے ان دھماکوں سے ایک روز قبل اقوام متحدہ کے ایک سینیئرعہدیدار نے کہا تھا کہ 2001ء میں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے افغانستان میں اب سلامتی کی صورت حال سب سے کم درجے پر ہے۔

XS
SM
MD
LG