رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش کار بم دھماکے میں 24 ہلاک


افغانستان: خودکش کار بم دھماکے میں 24 ہلاک
افغانستان: خودکش کار بم دھماکے میں 24 ہلاک

افغان حکام کے مطابق ملک کے مشرقی صوبے میں خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم 24 افراد ہلا ک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پکتیکا صوبے کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا اتوار کو رات دیر گئے ضلع برمل میں ایک تعمیراتی کمپنی کے دفتر پر کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تین خودکش بمباروں نے عمارت کی حفاظت پر معمور سکیورٹی گارڈ کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے بعد بارود سے بھر ے ٹرک میں دھماکا کر دیا۔

طالبان نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس کی افغان صدر حامد کرزئی نے اس کی شدید مذمت کی۔

خیال رہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے گذشتہ ہفتے ہی اعلان کیا تھا کہ ملک کے سات علاقوں میں امن وامان برقرار رکھنے کی ذمہ داریاں جلد افغان فوج اور پولیس کو منتقل کر دی جائیں گی اور اس عمل کا مقصد 2014ء تک تمام ایسی ذمہ داریوں کی قیادت مقامی فورسز کے حوالے کرنا ہے۔

اْنھوں نے کہا تھا کہ جولائی میں صوبائی دارالحکومتوں، لشکر گاہ (صوبہ ہلمند)، ہرات (صوبہ ہرات)، مزارِشریف (صوبہ بلخ) اور مہترلام (صوبہ لغمان) میں نیٹوکی زیر قیادت غیر ملکی افواج سے سلامتی کی ذمہ داریاں افغان پولیس اور فوج کو سونپ دی جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG