رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں کم ازکم چار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کے سرحدی علاقے اسپن بولدک میں بدھ کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم ازکم چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد مصروف بازار میں کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ دھماکے سے متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثناء برطانیہ کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز کہا ہے کہ افغانستان میں اس کے چھ فوجی لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ ہلاک ہوچکے ہیں۔

سرکاری بیان کے مطابق یہ فوجی جنوبی صوبہ ہلمند میں گشت پر تھے جب ان کی گاڑی بم دھماکے کا نشانہ بنی۔

XS
SM
MD
LG