رسائی کے لنکس

افغانستان میں دو نیٹو فوجی ہلاک


Nyuton, Konnektikut shtati, 14-dekabr, 2012
Nyuton, Konnektikut shtati, 14-dekabr, 2012

نیٹو کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تشدد کے واقعات میں اس کے دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق جنوبی افغانستان میں شدت پسندوں کے ایک حملے میں ایک فوجی ہلاک ہوا جب کہ دوسری ہلاکت ملک کے مشرقی حصے میں مارٹر یا راکٹ کے حملے میں ہوئی۔

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج نے ایک روز قبل ہونے والی ان ہلاکتو ں کی مزید تفصیلات اور مرنے والوں کی شہریت نہیں بتائی۔

رواں ماہ افغانستان میں 10بین الاقوامی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 2010ء میں اب تک یہ تعداد 180ہوچکی ہے۔

ملک کے جنوبی حصوں میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف اتحادی افواج کی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ قندھار ، جہاں سے طالبان تحریک شروع ہوئی،میں ایک بڑے آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG