رسائی کے لنکس

افغانستان:بم کے حملے میں چار بچوں سمیت پانچ عام شہری ہلاک


افغانستان:بم کے حملے میں چار بچوں سمیت پانچ عام شہری ہلاک
افغانستان:بم کے حملے میں چار بچوں سمیت پانچ عام شہری ہلاک

شمال مشرقی افغانستان میں بم کے ایک حملے میں چار بچّوں سمیت پانچ عام شہری ہلاک ہوگئے۔

نیٹو کی فوجوں نے کہا ہے کہ یہ دھماکاصوبہ کپیسا کے ضلعے تگاب میں جمعرات کے روز ہوا۔دھماکے میں تین اور بچّے زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے فوجی شفاخانے پہنچادیا گیا۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ یہ پچھلے دو دنوں میں باغیوں کا دوسرا ایسا حملہ ہے جس میں بچے ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

اسی دوران نیٹو کے زیرِ قیادت بین الاقوامی امن فوج نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں گھریلو ساخت کے کسی بم کے دھماکے میں اُس کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔فوجی کے نام اور قومیت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG