رسائی کے لنکس

قندھار:شدت پسندوں کے حملے میں تین ہلاک


افغان پولیس اہلکار (فائل فوٹو)
افغان پولیس اہلکار (فائل فوٹو)

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ہفتے کو پولیس ہیڈ کوارٹر پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان زلمے ایوبی نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ایک شادی ہال میں گھس کر قریب واقع پولیس ہیڈ کوارٹر چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کردیا لیکن سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے حملے کو پسپا کردیا۔ ان کے بقول زخمی ہونے والوں میں نو بچے بھی شامل ہیں۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

قندھار طالبان کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے جہاں امریکہ کی زیر قیادت اتحادی افواج ان شدت پسندوں کےخلا ف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

XS
SM
MD
LG