رسائی کے لنکس

logo-print

خودکش حملے میں قندھار کا نائب گورنر ہلاک


خودکش حملے میں قندھار کا نائب گورنر ہلاک

افغانستان میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبے قندھار کے ڈپٹی ’نائب‘گورنر ایک خود کش حملے میں ہلا ک ہوگئے ہیں ۔

حکام کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے ہفتے کی صبح نائب گورنر عبدالطیف اثنا کی گاڑیوں کے قافلے سے موٹرسائیکل ٹکرا دی ۔ اس حملے میں گورنر کے کئی محافظ ہلاک ہو گئے جب کہ قافلے میں شامل گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

طالبان کے مضبوط گڑھ قندھا ر میں غیر ملکی اور مقامی افواج نے عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں ۔
طالبان کی طرف سے شدید مزاحمت کے پیش نظر گزشتہ کئی مہینوں سے افغان اور غیر ملکی افواج نے قندھار میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

افغانستان میں امریکی سفیر کارل ایکنبری نے قندھار کے دورے کے دوران کہا ہے کہ طالبان کے حملوں سے اتحادی فوج اور افغان سکیورٹی فورسز اپنی کارروائیاں ختم نہیں کریں گی۔

XS
SM
MD
LG