رسائی کے لنکس

افغانستان : تشدد کے واقعات میں دو شہری اور نیٹو فوجی ہلاک


افغانستان : تشدد کے واقعات میں دو شہری اور نیٹو فوجی ہلاک
افغانستان : تشدد کے واقعات میں دو شہری اور نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ہفتے کو ضلعی سربراہ کی گاڑی کے قریب خودکش بم حملے میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک اور متعد د زخمی ہو گئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نے کہا کہ قندھار ضلع کے انتظامی سربراہ سمیت گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

دریں اثناء اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ مشرقی افغانستان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں نیٹو کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔ نیٹو کے بیان میں ہلاک ہونے والے فوجی کی قومیت اور اس واقعے کی جگہ سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

نیٹو کا ایک اور سپاہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعہ کو ہلاک ہوگیا تھا۔ اس کے بارے میں بھی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

رواں سال امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے 670سے زائد فوجی افغانستان میں گذشتہ نو سال سے جاری جنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ اب تک کا ہلاکت خیز سال تصور کیا جارہا ہے۔

ایک علیحدہ بیان میں افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج نے بتایا ہے کہ صوبہ بغدیش میں کیے جانے والے ایک فضائی حملے میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر مارا گیا ۔

بغدیش پولیس کے نائب سربراہ عبدالجبار خان کا کہنا ہے کہ طالبان کمانڈر طور جان افغان اور اتحادی افواج کی گزرگاہوں پر بم نصب کرنے اور پولیس سٹیشنوں پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

XS
SM
MD
LG