رسائی کے لنکس

افغانستان: تشدد کے واقعہ میں ایک افغان فوجی ہلاک اور دو امریکی زخمی


گولیاں چلانے کا یہ واقعہ افغان پولیس کی وردی میں ملبوس ایک افغان باشندے کی جانب سے مغربی صوبے ہرات میں پیش آیا ہے

شمالی افغانستان میں تشدد کے ایک واقعہ میں ایک افغان فوجی کو گولی مار کرہلاک اور دو امریکی فوجیوں کے زخمی کردیا گیا ہے

گولیاں چلانے کا یہ واقعہ افغان پولیس کی وردی میں ملبوس ایک افغان باشندے کی جانب سے مغربی صوبے ہرات میں فائرنگ کرکے پولیس کے تین غیر ملکی سویلین تربیت کاروں کو ہلاک کرنے کے ایک روز بعد پیش آیا ہے۔ تینوں تربیت کار نیٹو کے لیے کام کررہے تھے۔
اتحادی افواج نے اس واقعہ کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں
۔
اختتام ہفتہ ایک اور واقعہ میں سڑک کنارے ایک بم دھماکے میں نیٹو کے کم ازکم پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔

طالبان عسکریت پسندوں اور دوسرے شدت پسندگروپوں میں سڑک کنارے بم دھماکے ایک مقبول جنگی حربے کے طورپر جانے جاتے ہیں۔

یہ گروپ صدر حامد کرزئی کی حکومت کا تختہ الٹنے اور اپنا اقتدار قائم کرنے کے لیے مہم چلارہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG