رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں تین نیٹو فوجی ہلاک


افغانستان: بم دھماکے میں تین نیٹو فوجی ہلاک
افغانستان: بم دھماکے میں تین نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان میں نیٹو نے کہاہے کہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں اس کے تین اہل کار ہلاک ہوگئے ہیں۔

نیٹو فوجی ، جمعرات کے روز افغانستان کے جنوبی علاقے میں دو الگ الگ واقعات میں مارے گئے۔ اتحادی افواج نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ۔

اس سال کے آغاز سے اب تک افغانستان میں مختلف واقعات میں 390 سے زیادہ بین الاقوامی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

افغانستان میں طالبان عسکریت پسند سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو اپنا نشانہ بنانے کے لیے بعض اوقات دھماکہ خیز مواد استعمال کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے پچھلے مہینے اپنی ایک رپورٹ میں کہاتھا کہ 2010ء کے مقابلے میں اس سال افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں 17 فی صد تک اضافہ ہواہے ۔

XS
SM
MD
LG