رسائی کے لنکس

logo-print

پولیس چوکی پر حملے میں آٹھ افغان اہلکار ہلاک


افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں طالبان شدت پسندوں نے جمعرات کے روز ایک پولیس چوکی پر حملہ کرکے آٹھ اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

صوبائی گورنر محمد عمر نے بتایا کہ چوکی پر تعینات ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جب کہ ایک وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دس سے زائد شدت پسندوں نے اس حملے میں حصہ لیا اور پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران کچھ حملہ آور زخمی بھی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق شدت پسند چوکی سے اسلحہ چرانا چاہتے تھے لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ایک طالبان خودکش بمبار نے قندوز میں حملہ کر کے سات پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG