رسائی کے لنکس

اتحادی افواج کے میزائل حملے میں 13عسکریت پسند ہلاک


اتحادی افواج کے میزائل حملے میں 13عسکریت پسند ہلاک
اتحادی افواج کے میزائل حملے میں 13عسکریت پسند ہلاک

افغان صوبے ہلمند میں منگل کی صبح بین الاقوامی فوج نے میزائل حملہ کرکے 13عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیاہے۔نیٹوفواج کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان کے نوزاد علاقے میں اتحادی فوجیوں نے شدت پسندوں کے ایک گروہ کو بارود تیار کرتے اور ان کی ایک مارٹر ٹیم کو سامان لے جاتے ہوئے دیکھا تو ان کو ایک میزائل سے نشانہ بنایا ۔نیٹو کے مطابق اس حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

پیر کے روز بھی صوبہ ہلمند کے علاقے ناد علی میں اتحادی فوجیوں کے ایک میزائل حملے میں تین عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

دریں اثناء افغانستان میں تعینات اتحادی افواج میں شامل فرانسیسی فوج کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل عسکریت پسندوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں زخمی ہونے والا اس کا ایک فوجی افسر منگل کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کابل کے مشرق میں فرانسیسی اورافغان فوج کے ایک مشترکہ گشت پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد یہ لڑائی شروع ہوئی جس میں ایک فرانسیسی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا جب کہ زخمی کیپٹن کو بگرام کے فضائی اڈے کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ نیٹو افواج میں فرانس کے تقریباً3500فوجی شامل ہیں اور 2001ء کے بعد سے اب تک اس کے 38فوجی مارے جاچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG