رسائی کے لنکس

تشدد کے مختلف واقعات میں دو امریکی فوجی اور پانچ افغان پولیس اہلکار ہلاک


تشدد کے مختلف واقعات میں دو امریکی فوجی اور پانچ افغان پولیس اہلکار ہلاک
تشدد کے مختلف واقعات میں دو امریکی فوجی اور پانچ افغان پولیس اہلکار ہلاک

مشرقی افغانستان میں بدھ کے روز ہونے والے ایک بم دھماکے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیٹو کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کے علاوہ واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

ان تازہ ہلاکتوں سے رواں ماہ افغانستا ن میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 12ہوگئی ہے جب کہ اتحادی ملکوں کے 16 فوجی بھی اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

دریں اثناء افغان حکام کے مطا بق صوبہ خوست میں ہونے والے بم دھماکے میں چار پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگیا ۔ جب کہ صوبہ غزنی میں سڑک پر نصب بم پھٹنے سے ایک افغان پولیس افسر ہلاک اور چھ اہلکار زخمی ہوگئے ۔

XS
SM
MD
LG