رسائی کے لنکس

افغانستان: دو امریکی اہل کار ہلاک


’ ضرورت اِس بات کی ہے کہ افغان صدر اُن بین الاقوامی اتحادی فوجیوں پر نکتہ چینی کے بجائے اُن کی شکرگزاری پر لب کشائی کردیا کریں، جو اُن کے ملک کی حفاظت کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں‘: پنیٹا

امریکی فوج نے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں باغیوں کے ایک حملےمیں دو امریکی اہل کار ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ہفتے کے دِن کیا گیا، تاہم واقع کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

اِس سے قبل رواں ماہ اِسی علاقے میں ایک خودکش حملہ آور نے مشترکہ افغان اور نیٹو گشتی دستے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 14افراد ہلاک ہوئے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

جمعے کو امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا کہ ضرورت اِس بات کی ہے کہ افغان صدر اُن بین الاقوامی اتحادی فوجیوں پر نکتہ چینی کے بجائے اُن کی شکرگزاری پر لب کشائی کریں، جو اُن کے ملک کی حفاظت کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں۔

پنیٹا نے یہ بات افغان صدر حامد کرزئی کی طرف سےایک روز قبل دیے گئے بیان کے جواب میں کہی جِس میں کرزئی نے کہا تھا کہ امریکہ پاکستان میں کارفرما تشدد پسندوں کا پیچھا کرنے میں ناکام رہا ہے، اور برعکس اِس کے، وہ افغانستان میں موجود باغیوں پر دھیان مرتکز کیے ہوئے ہے۔

پنیٹا کے بقول، میرے خیال میں یہ امر زیادہ سودمند ہوگا اگر کبھی کبھار صدر (کرزئی) اُن قربانیوں پر شکرادائگی کے چند کلمات بھی ادا کردیا کریں جو افغانستان کے دفاع میں اپنی جانیں دے رہے ہیں، بجائے اس کے کہ اُن پر نکتہ چینی کی جائے۔

فوج کے اندر ہونے والے حملوں کے معاملے پردونوں امریکہ اور افغانستان کے مابین تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے، جِن واقعات میں افغان سکیورٹی فورس کے ارکان یا سکیورٹی فورسز کے ارکان کے لبادے میں شدت پسند اپنی بندوقوں کا رُخ اتحادی فوجیوں کی طرف موڑ دیتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG