رسائی کے لنکس

ایچ آئی وی ایڈز کے مدافعتی پروگرام کی امریکہ سے جنوبی افریقہ منتقلی


 جنوبی افریقہ میں ایچ آئی وی انفکشن کی شرح سب سے زیادہ ہے
جنوبی افریقہ میں ایچ آئی وی انفکشن کی شرح سب سے زیادہ ہے

جنوبی افریقہ کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ایچ آئی وی انفکشن کی شرح سب سے زیادہ ہے

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہاہے کہ واشنگٹن نے ایڈز کی روک تھام سے متعلق ایک پروگرام کا کنٹرول جنوبی افریقہ کو منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

جنوبی افریقہ کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ایچ آئی وی انفکشن کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

وزیر خارجہ کلنٹن نے بدھ کے روز یہ اعلان کیپ ٹاؤن شہر کی ویسٹرن کیپ یورنیورسٹی میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ جنوبی افریقہ میں اس موذی وائرس کے خلاف جنگ کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔

واشنگٹن جنوبی افریقہ کے ایچ آئی وی ایڈز پروگرام پر 2004ء سے اب تک تین ارب 20 کروڑ ڈالر خرچ کرچکاہے۔

جنوبی افریقہ میں کیے گئے طبی معائنوں کے نتائج کے مطابق وہاں کی آبادی کا17 فی صد سے زیادہ حصہ ایچ آئی وی پازیٹو ہے۔

امریکی وزیر خارجہ چار روز تک جنوبی افریقہ میں قیام کریں گی۔

انہوں نے افریقی ممال کے اپنے 11 روزہ دورے کا آغاز سینی گال سے کیا تھا۔ ان کے اس دورے میں یوگنڈا، جنوبی سوڈان ، کینیا اور ملاوی بھی شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG