رسائی کے لنکس

گینڈوں کے سینگوں کے بیوپاری نے خودکشی کر لی


گینڈوں کے سینگوں کے بیوپاری نے خودکشی کر لی
گینڈوں کے سینگوں کے بیوپاری نے خودکشی کر لی

جنوبی افریقہ میں حکام نے بتایا ہے کہ گینڈوں کے سینگ فروخت کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے ایک ملزم نے خودکشی کر لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹام فورے نے منگل کو موسینا کے علاقے میں ایک فارم پر اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کی۔

فورے کو چند ہفتے قبل گینڈوں کے 36 سینگ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن اُنھوں نے ضمانت پر رہائی حاصل کر لی تھی۔ اُن کی عدالت میں آئندہ پیشی 28 جنوری کو ہونا تھی۔

رواں سال جنوبی افریقہ میں 200 سے زائد گینڈوں کو اُن کے سینگ حاصل کرنے کے لیے ہلاک کیا جا چکا ہے۔ دنیا بھر میں جنگلی گینڈوں کی 90 فیصد تعداد اِس ملک میں موجود ہے۔

گینڈوں کے سینگ ادویات کی تیاری میں استعمال کے لیے بلیک مارکٹ میں فروخت کیے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG