رسائی کے لنکس

تیزدھار پتھر کے اوزار کے فن کا موجد جنوبی افریقہ ہے: نئی تحقیق


تیزدھار پتھر کے اوزار کے فن کا موجد جنوبی افریقہ ہے: نئی تحقیق
تیزدھار پتھر کے اوزار کے فن کا موجد جنوبی افریقہ ہے: نئی تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق تاریخ سے قبل کے زمانے میں براعظم افریقہ کے جنوبی حصوں میں آباد لوگوں نے پتھروں سے تیز دھار والے اوزار بنانے کا ہنر یورپی باشندوں سے بہت پہلے سیکھ لیا تھا۔

امریکی اور فرانسیسی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ 75 ہزار سالے پہلے بلومبوس غاروں( Blombos Cave) میں، جسے اب جنوبی افریقہ کہتے ہیں، رہنے والے انسان اوزاروں کی دھار کو تیز کرنے کے لیے ایک انتہائی جدید طریقہ استعمال کرتے تھے۔

”پریشر فلیکنگ“ (pressure flaking) نامی یہی طریقہ ماہرین کے مطابق یورپ میں بیس ہزار سال پہلے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس طریقہ کار کو استعمال کرنے والااوزار گر ہڈی سے بنے دھار والے ایک آلے کو پتھر سے بنائے گئے بلیڈ کے کناروں کے ساتھ کسنے کے بعد اسے نئے بنائے جانے والے اوزار کی دھار کو اپنی مرضی کے مطابق تیز اور پتلا کر سکتا ہے۔

نئی تحقیق کی معاون مصنف اور کالوراڈو یونیورسٹی میں نیچرل ہسٹری عجائب گھر کی مہتم پالا وِلا کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اس لیے اہم ہے کیونکہ اس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ اوزار بنانے کا فن تاریخ میں درج اندازوں سے کہیں زیادہ پُراناہے۔

یہ تحقیقاتی رپورٹ امریکی جریدے ’سائنس ‘ کے 29 اکتوبر کے شمارے میں شائع کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG