رسائی کے لنکس

صوبہ خیبر پختون خواہ میں نوے فیصد رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ


صوبہ خیبر پختون خواہ میں نوے فیصد رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ
صوبہ خیبر پختون خواہ میں نوے فیصد رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ

صوبہ خیبر پختون خواہ کے وزیر زراعت ارباب محمد ایوب جان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ حالیہ سیلاب سے صوبے میں تقریباً چار لاکھ 60 ہزار ایکٹر پر کھڑی فصلیں اور باغات کا لگ بھگ نوے فیصد حصہ تباہ ہوگیا ۔

اُنھوں نے بتایا کہ زراعت کے شعبے کو ہونے والے نقصانات کا حتمی تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور ابتدائی اندازوں کے مطابق اس شعبے کو 60ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ گندم کی کاشت کے لیے درکار گیارہ ہزار ٹن بیج کا بیشتر حصہ سیلاب سے متاثرہ ہوا ہے جب کہ زراعت کے تحقیقاتی اداروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ارباب محمد ایوب کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے بیج اور کھاد فراہم کی جائے گی۔

صوبائی وزیر زراعت پرویز خٹک نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ سیلاب سے صوبے میں آبپاشی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جسے جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

صوبے میں کاشت کاروں کے ایک نمائندے جان نثار خان کا کہنا ہے کہ اگر آبپاشی کا نظام جلد بحال نہ ہوا تو آئندہ فصلوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG